کراچی، سوروزہ صفائی مہم کا ساتواں روز، وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی انتہائی مصروف

لیاقت آباد ، گلبہار ،نارتھ ناظم آباد میں جشنِ عیدِمیلاد النبی ٴ ﷺسے قبل صفائی کے انتظامات مکمل کرنے پر زور

بدھ 7 دسمبر 2016 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی وائس چیئرمین سید شاکر علی نے، جشنِ عیدِ میلادالنبی ٴ کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے کام کی رفتار اور بہتری کا جائزہ لینے کے لئے مختلف یوسیز کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے لیاقت آبادعیدِ میلادالنبیؐ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور جلوسوں کی گزرگاہوں اور اوقات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔

جبکہ رضویہ سوسائٹی گلبہار سے 8/ ربیع الاوّل کو نکالے جانے والے عزاداری کے الوادعی جلوس کے راستوں پر صفائی کے انتظامات کوشام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ نارتھ ناظم آباد میں ضیاالدین اسپتال سے مجاہد کالونی کے درمیان ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

جشنِ عیدِ میلادالنبیؐ عالمِ اسلام کے لئے عید کی حیثیت رکھتا ہے کہ جب حبیبِ کِبریا حضرت محمد مصطفے ﷺ اِس دارِ فانی میں بہ حیثیت رحمت اللعالمین اور خاتم النبی سے تشریف لائے ضلع وسطی میں بھی جشنِ ولاتِ رسول ﷺ مذہبی احترام اور دینی جذبہ کے تحت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتاہے۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جلوسِ ولادتِ ختم المرسلین ﷺ کے پُرامن انعقاد کے لئے افسران و کارکنان ڈی ایم سی سینٹرل کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت جلوس کی گزر گاہوںاور میلاد کی محافل کے مقامات پر خصوصی صفائی اور رات کے وقت روشنی کا انتظام شامل ہے۔ دوسری جانب حق پرست مئیر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری صدروزی صفائی مہم بھی اپنے عرو ج پر ہے اور تمام منتخب یو سیز میں صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر کیا جارہاہے اور دستیاب مشینریز اور ڈمپرز کے ذریعے سینکڑوں ٹن کچرا روزآنہ شہری آبادیوں سے ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جارہاہے۔

صفائی مہم کے ساتویں روز یوسی 12, نیو کراچی میں رافے ڈیری فارم کے اطراف اور سیکٹر 11-Fسی19/ٹن کچرا اُٹھایاگیا۔ یوسی 42/ لیاقت آباد میں جھنڈاچوک ، مامون حمید لین اور بلال مسجد کے اطراف صفائی کے انتظامات دُرُست کئے گئے۔ فیڈرل بی ایریا میںیوسی31/ سے 87/ٹن کچرا اُٹھایا گیا اوربلاک7/اور14/ میں صفائی انتظامات بہتر کئے گئے۔ یوسی 4/ نارتھ کراچی میں گُلِ لالہ پارک اور سیکٹر الیون اے میں 87/ٹن کچرا اُٹھایا گیا۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 18/سی8/ ٹن کچرا اُٹھایا گیا۔

متعلقہ عنوان :