سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کی ملتان میں ریلی

بدھ 7 دسمبر 2016 20:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملتان کینٹ میںریلی نکالی ۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت غضنفر ملک ، علامہ فاروق بخاری، نرگس وزیر خان ودیگر نے کی جبکہ ریلی کا اہتمام قومی امن کمیٹی پاکستان ، ہیلپرز بزنس کونسل اور ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔

ریلی میں کینٹ کے شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قوم سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو نہیں بھولے ہم پاک فوج کے شہداء اور آرمی پبلک سکول کے معضوم شہیدون کو سلام پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی جرات مندانہ کردار اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔