مسلم لیگ(ن)نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے مئیر کے انتخاب کیلئے چوہدری نوید الحق آرائیں کو امیدوار نامزد کردیا
ڈپٹی مئیر کی دو نشستوں کیلئے سعید انصاری اور منوراحسان قریشی نامزد ،لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کا قیادت کے فیصلے کا خیرمقدم مسلم لیگ(ن)کے نامزد مئیرکے ڈیرے پرلیگی کارکنوں کا جشن ،مٹھائی تقسیم کی گئی
بدھ 7 دسمبر 2016 20:56
(جاری ہے)
اس موقع پرلیگی کارکنوں نے جشن منایا ،مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔
لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار مئیرملتان چوہدری نویدالحق آرائیں کا کہنا تھا کہ قیادت نے ان پر جواعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ ان کے شکرگزار ہیں۔مئیرمنتخب ہوکر ملتان کی تعمیروترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔دریں اثناء سیاسی وسماجی شخصیات نے چوہدری نوید آرائیں کو مسلم لیگ(ن)کی طرف سے میونسپل کارپوریشن ملتان کے مئیرکا امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔لیگی رہنمائوں رانا انارگل ،رانا سجاد،یوسی چئیرمینوں محمودقریشی ،چوہدری اسلم ہمایوں ،سماجی شخصیات میاںمحمدرفیق رحمانی ،چوہدری ظفر،صدیق الحسن ودیگرنے چوہدری نوید آرائیں اور سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید آرائیں کومبارکباد دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.