دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہونے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی

پنجاب اور اسلام آباد میں مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کی گئی ‘ ملک بھر میں 62 ہزار 678 مساجد اور 2926 اقلیتی عبادت گاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کی گئی

بدھ 7 دسمبر 2016 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہونے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2 سال کے دوران ملک بھر میں 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کومبنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے اور ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا پنجاب بھر میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد آپریشنز میں 13 ہزار 352 افراد گرفتار ہوئے جبکہ سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار آپریشنز کے دوران 54 ہزار افراد، خیبرپختونخواہ میں 26 ہزار آپریشنز کے دوران 97 ہزار مشتبہ افراد کو پکڑا گیا جبکہ ملک بھر میں 7511 خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کئے گئے 2 سال میں پنجاب، سندھ اور دیگر اپیکس کمیٹیوں کے 41 اجلاس ہوئے۔

نفرت انگیز تقاریر اور مواد کے الزامات پر 17 ہزار 700 سے زائد افراد گرفتار ہوئے اور نفرت پھیلانے کا باعث بننے والے 70 مقامات کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

حوالہ، ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے 718 کیسوں میں 1,000 افراد گرفتار ہوئے 80 کروڑ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی ۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت پر 116 میں سے 32 پر مقدمات درج ہوئے مدارس اصلاحات سے متعلق پنجاب اور اسلام آباد میں مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کی گئی جبکہ ملک بھر میں 62 ہزار 678 مساجد اور 2926 اقلیتی عبادت گاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :