جاز نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز اور گارنٹکوکے تعاون سے خیبر پختونخوا کی عورتوں میں خواندگی کے لیے موبائل کی مدد سے چلنے والے پروگرام اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج پیش

بدھ 7 دسمبر 2016 20:44

جاز نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز اور گارنٹکوکے تعاون سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) جاز نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز(I-SAPS) اور گارنٹکوکے تعاون سے خیبر پختونخوا کی عورتوں میں خواندگی کے لیے موبائل کی مدد سے چلنے والے پروگرام اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج پیش کیے۔ ان نتائج سے مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے پروگراموں کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ایس ایم ایس کے ذریعہ کام کرنے والا عورتوں میں خواندگی کے لیے موبائل کی مدد سے چلنے والے پروگرام جاز ، I-SAPS اور گارنٹکوکی مشترکہ کاوش ہے جس کے ذریعہ اب تک 4000سے زائد خواتین کو اخبار پڑھنے، اردو زبان میں لکھنے ، روزمرہ کا حساب کرنے اور زندگی کی دیگر ضروری صلاحیتیں حاصل کرنے کے قابل بنایا جا چکا ہے۔

یہ کام خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی نصابی کتابوں اور خواتین کو مفت فراہم کیے گئے موبائل فون کے ذریعہ خیبر پختونخوا کے آٹھ ا ضلاع ، مردان، صوابی، نوشہرہ، بونیر، مالاکنڈ، ہری پور، مانسہرہ اور کوہاٹ میں انجام دیا جا رہا ہے جہاں ہر پانچ میں سے تین خواتین لکھنا پڑھنا نہیں جانتی تھیں۔

(جاری ہے)

اس نمائش کے مہمانان خصوصی میں محترمہ انوشہ رحمن احمدخان، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام،انجینئر قمرالاسلام راجا، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے تعلیم-پنجاب، محترمہ جوڈتھ ہربرٹسن، ڈپٹی کنٹری ہیڈ، ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ، ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، سیکریٹری برائے بنیادی اور ثانوی تعلیم-خیبر پختونخوا اور عامر ابراہیم، سی ای او، موبی لنک اور وارد پاکستان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :