خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے کے ایک اور سروس سینٹر کا افتتاح ملتان میں کردیا

علاقے میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی نئے اور پرانے صارفین تک پہنچ میں اضافہ ہوگا، اعلامیہ

بدھ 7 دسمبر 2016 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے کے ایک اور سروس سینٹر کا افتتاح ملتان میں کردیا۔ منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سے علاقے میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی نئے اور پرانے صارفین تک پہنچ میں اضافہ ہوگا نیز انہیں مزید سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ یہ نیا سروس سینٹر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی علاقے میں نئے اور پرانے صارفین تک پہنچ بڑھانے اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی میں مدد دے گا۔

ان سہولیات میں ڈیبٹ کارڈ، رسمی مالی سروسز جیسے چھوٹے قرضوں تک رسائی، مقامی ترسیل زر کی سہولیات، گروپ لون اور تمام قسم کے صارفین کی مدد کرنے کی سہولیات شامل ہیں۔ یہ سروس سینٹر شجاع آباد کے لوگوں خصوصاً متوٹالی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نیا سروس سینٹر ملتان کے رہائشیوں کو مائیکرو فنانس کی سہولت حاصل کرنے اور اس کے ذریعہ روزگار کے مواقعے بڑھانے کی معلومات فراہم کرے گا۔

یہ علاقے کے صارفین کی رہنمائی کرے گا کہ کیسے مائیکرو فنانس کے ذریعہ عورتوں کو بااختیار کر کے ایک پائیدار اور ترقی یافتہ معاشرہ کا قیام ممکن ہے۔ یہ سروس سینٹر سٹیٹ بینک کی متعین کردہ پالیسیوں کے مطابق خدمات فراہم کرے گا۔ اس سروس سینٹر کا سٹاف مکمل تربیت یافتہ ہے تا کہ وہ خوش حالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے دی جانے والی سیونگ اور قرضوں کی سہولیات کے بارے میں نئے اور پرانے صارفین کی مکمل رہنمائی کر سکے۔

اس سروس سینٹر کی مدد سے شجاع آباد کی مین برانچ پرانے اور نئے صارفین کو رسمی مالی سہولیات کی رسائی فراہم کر سکے گی جن میں مائیکرو کریڈٹ سیونگ اور ڈیپازٹ اور مقامی ترسیلات زر کی ادائیگیاں شامل ہیں۔ یہ سروس سینٹر اس بات کو ممکن بنائے گا کہ گروپ لون کے صارفین کو ہر قسم کی مدد حاصل ہو جیسے کہ تمام صارفین کی رہنمائی، قرض کی درخواست دینے کی سہولت اور اس کی ادائیگی وغیرہ ایک ہی چھت کے نیچے ممکن ہو۔

متعلقہ عنوان :