عالمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا

ْتولہ سونے کی49ہزار400روپے سے بڑھ کر49ہزار700روپے پرجاپہنچی،ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی740روپے پرمستحکم

بدھ 7 دسمبر 2016 20:44

عالمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سونامہنگاہوگیا۔بدھ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1172ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں300روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی49ہزار400روپے سے بڑھ کر49ہزار700روپے پرجاپہنچی اسی طرح258روپے کے اضافے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار 600روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی740روپے پرمستحکم رہی ۔#