اداروں کی ترقی اور دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان

بدھ 7 دسمبر 2016 20:28

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہاکہ ا داروں کی ترقی اور دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جامعہ نے اس مقصد کے لئے ملکی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ باہمی سمجھوتوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

یونیورسٹی آف بلوچستان اور مومنا چیماء فائونڈیشن لاہور پاکستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔ باہمی سمجھوتے کے یادداشت پر جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور چیماء فائونڈیشن کے لاہور کے چیئرپرسن طیبہ ضیاء چیماء نے باہمی رضاہ مندی کے تحت دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی،ایم سی ایف کے نمائندہ ڈاکٹر محمد ذیشان دانش، شعبہ فارمیسی کے انچارج غلام زراق شاہوانی اور دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔

مفاہمتی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف عالمی شعبوں میں مشترکہ طور پر تعاون و اشتراک عمل کو بروئے کار لائے گی۔ ایم سی ایف جامعہ کے پروفیشنل ڈگری فارمیسی، لاء کے طلباء وطالبات کو سالانہ بنیادوں پر اسکالرشپ مہیا کرے گی جو کہ ڈگری کے حصول تک مالی معاونت جاری رہے گی اور تمام اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر ذہین اور ضرورت مند طلبہ کو فراہم کی جائے گی۔

دونوں ادارے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ تخلیقی موضوعات کی اشاعت کے لئے مشترکہ طور پر تعاون کیا جائے گا، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کے تبادلوں اور تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔ مختلف تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ورکشاپ، سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ایک دوسرے کے تعاون کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم کے اصل مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔

اس موقع پر ایم سی ایف کی جانب سے جامعہ کے طلبہ کو اسکالرشپ کے لئے منتخب کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے اور دیگر تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر پروان چڑھانے سے یقیناًًً اعلیٰ تعلیم کے حصول اور ترقی کی جانب گامزن ہونے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ ایم سی ایف کے چیئرپرسن نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت سے دونوں اداروں کے درمیان مثالی روابط قائم کیے جائیں گے۔ جامعہ بلوچستان جو کہ ایک بہت بڑی علمی درسگاہ ہے۔ جس کی رہنمائی اور تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اہم تعلیمی مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کا چیک وائس چانسلر کو پیش کیا اور دونوں جانب سے باقاعدہ طور پر یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :