محکمہ تعلیم سکولز نے اساتذہ کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی

بدھ 7 دسمبر 2016 20:28

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) محکمہ تعلیم سکولز نے اساتذہ کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اساتذہ کے تقرر وتبادلوں پر پابندی کا اطلاق 10دسمبربروزہفتہ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ اساتذہ اور ہیڈٹیچرزجن کی درخواستیں التواء میں ہیں ان کوکل 9دسمبر بروز جمعہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر پابندی10دسمبر بروز ہفتہ سے تا حکم ثانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :