ساہیوال، قتل کاخطرناک مجرم میانوالی جیل منتقل

بدھ 7 دسمبر 2016 20:12

ساہیوال۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سنٹرل جیل سے قتل کاخطرناک مجرم میانوالی جیل منتقل ‘دو قیدی 7بلاک میں بند ‘ مجرموںسے دو خنجروںسمیت 12 چھریاں برآمد ‘جیل کانسٹیبل فرارہونے میںکامیاب ۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کا مجرم زوہیب دلاور ‘ 25سالہ قیدی احسان عر ف شانی اور قیدی ریاض کو جیل کانسٹیبل ارشد نے بھاری رقم لیکر ایک فٹ لمبے دو خنجر اور 10چھریاں فراہم کی تھیں ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ایک قیدی احسان عرف شانی نے انکشا ف کیا کہ جیل کانسٹیبل ارشد نے انہیں خنجر اور چھریاں فراہم کی تھیں جو جیل انتظامیہ نے سرچ آپریشن کے دوران برآمد کیں ۔ جیل انتظامیہ نے جیل قانون کے مطابق ایکشن لیتے ہو ئے قتل کے مجرم زوہیب دلاور کو سنٹرل جیل میانوالی منتقل کردیاہے ۔ احسان عرف شانی اور ریاض دونوں قیدیوں کو 7بلاک میں بند کردیا ہے جبکہ جیل کانسٹیبل ارشد کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے تاہم ملزم فرارہونے میںکامیاب ہوگیاہے۔پولیس تھانہ سول لائن پہلے ہی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :