Live Updates

عمران خان کو دھرنوںکی سیاست میں ناکامی کے بعد سپریم کورٹ میں بھی ناکامی کا سامنا ہو گا،چوہدری عامر عزیز

بدھ 7 دسمبر 2016 20:12

ساہیوال۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) معروف مسلم لیگی راہنماو چیئرمین یونین کونسل چوہدری عامر عزیز نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو دھرنوںکی سیاست میں ناکامی کے بعد اب سپریم کورٹ میں بھی ناکامی کا سامنا ہو گا۔ الزام تراشی کی سیاست کرنے والے عمران خان اب سپریم کورٹ کو کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکے۔

سپریم کورٹ میں بھی انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اخبار نویسوںسے گفتگو کرتے ہو ئے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور خدمت کی سیاست ہی مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے جبکہ تحریک انصاف الزام تراشی کی سیاست کا یقین رکھتے ہو ئے ہر ایشو پر الزام تراشی کی سیاست کررہی ہیں اور عوامی تعمیرو ترقی کے منصوبوں میں رکاوٹ بننے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام سے کئے ہوئے وعدے اور عوام کے حقوق کی پاسداری کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے اور ملک کو بحرانوںسے نکالنے کے لئے تیزی سے منصوبوںپر کام جاری رکھے ہو ئے ہے۔ انہوںنے وزیراعظم اور وزیرا علیٰ نے ملک بھر میں جو ترقیاتی کاموںکے جال بچھائے ہیں ان کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بدولت آئندہ انتخابات میں بھی واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :