25جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد

بدھ 7 دسمبر 2016 20:11

ملتان۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر25جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم جاوید حیدر سے 2 بوتل شراب اور ملزم محمد خالد سے 2 بوتل شراب ،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم شاہد سے 1100 گرام ہیروئن، ملزم مسمی اعجاز سے 5 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم قربان سے 10 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم عدنان سے 500 گرام چرس،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد فرحان سے 305 گرام چرس، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم رمضان سے 10 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم وقاص عرف کاشف سے 430 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم عامرسے پسٹل 30 بور ،پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم صفدر سے کاربین 12 بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد اختر کو تیز رفتار میں ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد قاسم کو بھیک مانگتے ہوئے،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان اسلم حسین،فلک شیر، شبیر، سدو اور نسیم مائی کو بھیک مانگتے ہوئے ،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم شبانہ کو بھیک مانگتے ہوئے قابو کر کے مقدمات در ج کر لئے۔

پولیس تھانہ ممتاز آباد نے اشتہاری ملزم توحید مجیدکو پناہ دینے اور بھگانے پر ملزم توصیف مجیدکوقابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی05اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا 01ملزمان کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ 4ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران126نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں425نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی118موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :