پنجاب بھر میں کھیلوں کے گراونڈ آباد کئے جائیں گے‘جہانگیر خانزادہ

بدھ 7 دسمبر 2016 20:08

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر امور نوجوان و سپورٹس جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کھیلوں کے گراونڈ آباد کئے جائیں گے۔نوجوانوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی سے وطن واپسی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ہر قسم کے کھیلوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ یہ نوجوان ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرو شہر میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان بڑھے گا جس سے چھچھ سے بڑے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پی پی سولہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعاون سے نکاسی آب اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ نے تعلیم کے حوالے سے چھچھ کے طالب علموں کیلئے عملی اقدامات اٹھائے تھے، ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میری بھی پہلی ترجیحات چھچھ کے طالب علموں کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے انکو پورا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :