سول جج مانسہرہ نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیدہ چوہدری کی 22-A کی دائر درخواست خارج کر دی

بدھ 7 دسمبر 2016 20:08

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ہزارہ یونیورسٹی کے خلاف باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیدہ چوہدری کی طرف سے 22-A کی دائر کردہ درخواست سول جج مانسہرہ نے خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر زبیدہ چوہدری نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف مذکورہ عدالت میں 22-A کے تحت ایک درخواست دی جس میں ایس ایچ او شنکیاری کو فریق بناتے ہوئے درخواست دی کہ وہ یونیورسٹی کے رجسٹرار اور وائس چانسلر کے خلاف ایف آئی آر درج کرے۔

یونیورسٹی کے وکیل جنید سواتی اور نسیم خان سواتی عدالت میں پیش ہوئے اور ڈاکٹر زبیدہ چوہدری کی سابقہ نہایت مایوس کن کارکردگی اور یونیورسٹی مفادات کے خلاف مختلف امور کے متعلق دلائل پیش کئے جن کی روشنی میں جج نے یونیورسٹی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اس کی درخواست کو خارج کر دیا۔

متعلقہ عنوان :