پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کا اجلاس

بدھ 7 دسمبر 2016 20:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس جناح ہسپتال لاہور میںملک منیر احمد کی زیر صدارت منعقد ہو ا ۔ اس موقع پر اجلاس میں شریک تمام ممبرا ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے ان کو محکمہ صحت کا وزیر منتخب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی چیئرمین ملک منیر احمد نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے مطالبات جوکہ تاخیرکا شکار ہیں۔ دونوں صوبائی وزراء کومکمل اختیارات ملنے سے فوری اور ترجیح بنیادوں پر جلد حل ہوں گے ۔اجلاس مین قاری ارشاد الرحمٰن، حافظ دلاور، محمد الطاف باکری، عاشق گجر،حافظ احمد علی ، وقاص خالد،شیخ نصرت، احمد بلوچ، میاں اکبر، محمود شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :