معروف سکالر محمد ذوہیب صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 20:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) عظیم آراء فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سکاٹ لینڈ سے آئے ہوئے ممتاز سکالر محمد ذوہیب صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ، محفل مشاعرہ اور ادبی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز دانشور محمد صادق نے کی جبکہ شرکاء میں صدر تنظیم مقصود چغتائی پروفیسر نذر بھنڈر، علامہ عبدالستار عاصم اور ادیبوں شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مقررین نے کہا کہ شاعری اور کلام سخن معاشرے میں آکسیجن کا کام کرتا ہے اور ہمیں توانائی دینے اور امید کی کرن پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے، قبل ازیں خطبہء استقبالیہ میں مقصود چغتائی نے کہا کہ ذوہیب صدیقی نے بوسنیا کے مسلمانوں پر ظلم کی داستان لکھ کر فلسطین ، کشمیر، برما اور دنیا کے دیگر مظلوم مسلمانوں کے دکھ کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔

(جاری ہے)

آخر میں مصنف ذوہیب صدیقی کوحسن کارکردگی ایوارڈ دیا گیا۔