غیر ملکی سرمایہ کاری میںاضافہ حکومتی معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے،خواجہ خاور رشید

بدھ 7 دسمبر 2016 20:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدرخواجہ خاور رشیدنے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں106فیصد اضافہ حکومتی معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے،وزارت خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16 کے دوران ملک میں1901.

(جاری ہے)

2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل2014-15کے دوران ملک میں کی جانی والی سرمایہ کاری9.22.9ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، انہوںنے کہا کہ سی پیک ،گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے،خاور رشید نے مزید کہاکہ ملک میں نئے انڈسٹریل ذونز کے قیام اور سرمایہ کاروں کو مفت زمین اور دیگر مراعات کے باعث ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے بے روزگاری جیسا اہم مسئلہ بھی حل ہوگا۔