مون مارکیٹ میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن،2ٹرک سامان ضبط

بدھ 7 دسمبر 2016 20:00

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے مون مارکیٹ اقبال ٹائون میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے مون مارکیٹ اقبال سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔