گورنر پنجاب کے اے ڈی سی میجر ناصر گلزئی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بدھ 7 دسمبر 2016 20:00

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) گورنر ہائوس سے سبکدوش ہونے والے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کے اے ڈی سی میجر ناصر گلزئی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، ملٹری سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب اور گورنر ہائوس کے دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگورنر پنجاب نے سبکدوش ہونے والے اے ڈی سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میجر ناصر گلزئی ایک ایماندار اور فرض شناس آفسر تھے اور دوران سروس انہوں نے اپنے فرائض منصبی بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔

انہوں نے سبکدوش ہونے والے اے ڈی سی کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ گورنر ہائوس لاہور میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سبکدوش ہونے والے اے ڈی سی کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :