خانیوال ،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے ورثا کا کچہری کے احاطہ میں شدید تشدد،زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے،پولیس تھانہ سٹی نے راستہ میں رہی 3 خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے لڑکی کو برآمد

بدھ 7 دسمبر 2016 18:56

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے ورثا کا کچہری کے احاطہ میں شدید تشدد،زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے،پولیس تھانہ سٹی نے راستہ میں رہی تین خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے لڑکی کو برآمد کرلیا،لڑکی کو اغوا کرنے پر 24افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بوریوالا کے رہائشی علی شیر ولد معشو ق نے میاں چنوں کے نواحی گاں 120پندرہ ایل کی رہائشی شازیہ بی بی سے پانچ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی،جس پر لڑکی کے ورثا نے علی شیر اور دیگر افراد پر لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کروادیا تھا،گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ خاور فرید کے پاس مقدمہ کی پیشی تھی ،پیشی پر آتے ہی لڑکی کے ورثا نے دھا وا بول دیا،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی گاڑی میں ڈال کرلے گئے،بعدازاں پولیس تھانہ سٹی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے راستہ میں ہی لڑکی کو اغوا کرنے والے تین خواتین پانچ افراد کو گرفتارکرکے لڑکی کوبرآمد کرلیا،لڑکی کو اغوا کرنے پر تھانہ سٹی میں لڑکی کے رشتہ داروں تین خواتین سمیت 14نامزد اور 10نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بعدازاں پولیس کی نفری میں لڑکی کو دوبارہ جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر لڑکی نے اپنے خاوند کے حق میں بیان ریکارڈ کروایا،دوسری طرف گرفتار تین خواتین سمیت پانچ افراد کو عدالت نے جوڈیشل کردیا۔

متعلقہ عنوان :