ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیز آرڈیننس 2016 کے حوالے سے ملک بھر سے آئے ایس ای سی پی کی رجسٹراروں کے لئی دو روزہ آگہی سیشن کاانعقاد
بدھ 7 دسمبر 2016 18:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ آرڈیننس قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کی جانب سے زیر غور لایا جا رہا ہے توایس ای سی پی مذکورہ بالا تمام تجاویز اور آراء کمیٹی کے سامنے رکھے گی تاکہ اس ضمن میں کوئی مناسب اور معقول حل نکالا جا سکے۔
اس موقع پرانہوں نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان میں کاروبار کرنے کے ضمن میں مزید آسانیاں متعارف کروانے پر کاروباری شعبے اور ماہرین کی جانب سیسی آراوز کوموصول ہونیوالی مثبت رائے زنی پر اطمینان کا اظہار کیا۔برقیاتی ذرائع سے دستاویزات جمع کروانے اور رجسٹریشن کروانے کے تقاضوں کو مزید سادہ بنا دیا گیا ہے۔ برقیاتی طریقے سے دستاویزات، گوشوارے اور کاغذات جمع کروانے کی سہولت نے تمام کمپنیوں کے لئے عموماً جبکہ یک رکنی اور کم سرمایہ کی حامل کمپنیوں کے لئے کام مزید آسان بنا دیا ہے۔آڈٹ اور مالیاتی رپورٹنگ کے معاملات کو اس حوالے سے بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے جسے کمپنیوں کی اکثریت اور چارٹرڈ اکاؤٹنٹ فرموں نے کافی سراہا ہے۔ مزید برآں، کاروباری شفافیت کو بہتر بنانے کے لئے اضافی مطلوبات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے تحت کارپوریٹ شعبے میں دھوکہ دہی جیسے مسائل پر قابو پانے ، معاملات کی چھان بین اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے تفتیشوں میں غیر ضروری رد عمل کو روکنے اور کارپوریٹ اور مالیاتی شعبوں کی ترقی میں رکاوٹیں حائل کرنے سے بچنے کے لئے کمیشن پر اضافی ذمہ داریاں عائد کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ای سی پی کا اولین مقصد کارپوریٹ سیکٹر کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ تمام افسران کارپوریٹ شعبے کو ہر حوالے سے سہولت فراہم کرنے اور مسائل کے تیز ترین حل کے لئے آرڈیننس کے احکامات کے نفع بخش پہلوؤں کو پیش نظر رکھیں۔ ظفرحجازی نے مزید کہا کہ جہاں عوامی مفاد کا سوال ہو یا جہاں عوام کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ دھوکہ دہی کی کوشش کی جا رہی ہو یا اقلیتی حصص داران کو دبایا جا رہا ہو تو افسران کی جانب سے کڑی کارروائی کی جائے اور سرمایہ کاروں اور حصص داروں کے مفاد کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.