یکم اکتوبر کے بعد سے دریائوں میں3 فیصد اضافی بہائو ریکارڈ کیا گیا، ارسا

بدھ 7 دسمبر 2016 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) انڈس ریورسسٹم اتھارٹی ’’ارسا‘‘ نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے دریائوں میں3 فیصد اضافی بہائو ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے پانی میں مزید کمی نہیں کی جائے گی۔دونوں صوبوں کو پانی کی 17فیصد کمی کا سامنا ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ دریائوں میں 8.9ملین ایکڑفٹ بہائو کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم بہائو 9.1ملین ایکڑ فٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :