خیابان جناح سے ڈیفنس روڈ تک گرینڈ آپریشن‘13 غیر قانونی تعمیرات مسمار

بدھ 7 دسمبر 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز خیابان جناح سے ڈیفنس روڈ تک نئی تعمیر کی جانے والی سڑک کے دونوں طرف قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کی13 تعمیرات مکمل طور پر مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

ان میں پانچ ورک شاپیں‘تین بیسمنٹ‘ تین دفاتر اور دو چار دیواریاںشامل ہیں۔ یہ سب عمارتیں تعمیراتی قواعد کے خلاف روزی کرتے ہوئے بنائی گئی تھیں اور ان کے لئے ایل ڈی اے سے نقشے منظور نہیں کروائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :