حافظ آباد ،مدینہ چوک کے قریب کار ،وین میں تصادم ،وین ڈرائیور ہلاک ،دو بچے ذخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 18:30

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) حافظ آباد میںمدینہ چوک کے قریب کار اور طلبہ وین میں تصادم کے نتیجہ میں وین ڈرائیور ہلاک جبکہ دو بچے معمولی ذخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خالد ڈرائیور کیری ڈبہ میں پندرہ طلبہ و طالبات کو نواحی گائوں ونی سے لیکر شہر کی طرف آرہا تھا ۔

(جاری ہے)

جب وہ مدینہ چوک کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والی کار نمبری 5009LEجسے عبدالرحمن ولد غلام مرتضی چلا رہا تھا ۔وہ دھندکے باعث طلبہ کی وین سے ٹکراگئی ۔جس کے نتیجہ میں وین ڈرائیور خالد شدید ذخمی ہوگیاجبکہ دو طلبہ کو بھی معمولی خراشیں آئیں۔ ڈرائیور خالد کو تشویشناک حالت میں ھسپتال لیجایا گیا جہاں وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :