کراچی، ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کو فائر بریگیڈ نے حادثہ قرار دے دیا

ہوٹل میں آگ حادثاتی طور پر لگی ہے ،کوئی تخریب کاری عنصر نہیں لگتا،چیف فائر آفیسر

بدھ 7 دسمبر 2016 18:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کو فائر بریگیڈ نے حادثہ قرار دے دیا۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آتشزدگی میں تخریب کاری کا عنصر نظر نہیں آتا۔ فائربریگیڈ نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں آگ حادثاتی طور پر لگی ہے اور اس میں کوئی تخریب کاری عنصر نہیں لگتا۔

بظاہر آگ کچن سے بھڑکی اور پھیل گئی۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کی تحقیقات کے لئے وزیراعلی سندھ کی تشکیل کردہ انسپکشن ٹیم 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اپنی رپورٹ پیش نہیں کرسکی۔ ادھر الیکٹریکل انسپکٹر ولی محمد نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے ہوٹل کی تھرموگرافی کا فیصلہ کرلیا۔ ولی محمد راحموں نے ٹیکنیکل آلات لاہور سے طلب کرلئے ہیں۔ تھرموگرافی کی مدد سے الیکٹریکل شارٹ سرکٹ کی جگہ کا تعین اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جاسکیں گی۔ پانچ دسمبر کورات گئے ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ کیافسوس ناک واقعے میں ڈاکٹرز، نرس اور ہوٹل منیجرسمیت بارہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ جس میں ہوٹل منیجر بابر الیاس کی نماز جنازہ کراچی کے گلشن اقبال 13 ڈی میں ادا کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :