پنجاب بھر میں622ٹریفک حادثات میں9ا فراد جاں بحق،698زخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں09افراد جاں بحق جبکہ 698شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب219افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران09افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 273 ڈرائیور23کم عمرڈرائیور،317مسافراور108پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ139ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت137متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد54حادثات میں65متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان40 حادثات میں38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

ان ٹریفک حادثات کے کل698متاثرین میں572مرد اور126خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں96افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور450افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 152 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں491موٹر سائیکلز،88آٹو رکشے،63 موٹر کاریں34مسافربسیں،24ٹرک اور75 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :