متحدہ عرب امارات :ایک اماراتی شخص کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں گرفتار لیا گیا۔

بدھ 7 دسمبر 2016 17:19

متحدہ عرب امارات :ایک اماراتی شخص کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی ..

دبئی ۔(اردو پوائنٹ ، تازہ ترین اخبار، 07دسمبر،2016) دبئی میں البرشا کے علاقے میں ایک اماراتی شخص کو ایتھوپین غیر ملکی ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 32سالہ اماراتی نے اپنے بیوی اور بچوں کی غیر موجودگی میں اپنے بیڈروم کو صاف کرنے کی غرض سے بلایا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

ایتھوپین گھریلو ملازمہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس میرے بار بار انکار کرنے کے باوجود مجھے بستر پر دھکا دیتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد وہ روتی ہوئی گھر سے با ہر آگئی ۔تاہم ہمسائیگی میں موجود گھریلو ملازمہ نے اس کو روتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔اس حوالے سے اماراتی شخص نے عدالت میں اس لگائے گئے الزام سے انکار کیا ہے۔عدالت نے دونوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد سماعت کو ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :