متحدہ عرب امارات :حضور ﷺ کی یوم پیدائش کے احترام میں نو اور دس ربیع الاول کو ریسٹورینٹ، ہوٹلوں اور کلبوں میں شراب نہیں پیش کی جائیگی ۔

بدھ 7 دسمبر 2016 17:16

متحدہ عرب امارات :حضور ﷺ کی یوم پیدائش کے احترام میں نو اور دس ربیع ..

متحدہ عرب امارات ۔ (اردو پوائنٹ ، تازہ ترین اخبار، 07دسمبر،2016) متحدہ عرب امارات نے حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کے حوالے سے نو اور دس محرم کو مختلف ہوٹلوں ، کلبوں اور ریسٹورینٹس میں شراب کو پیش کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹوارزم اور کامرس ڈیپارٹمنٹ نے تمام لائسنس رکھنے والے ہوٹلوں اور کلبوں کو ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے اس اہم اعلان سے آگاہ کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ دس دسمبر کو شام پانچ بجے سے چھ بجے تک کسٹمرز کو شراب پیش نہیں کی جائیگی ۔علاوہ ازیں اس محکمے کی جانب سے انہی اوقات میں تما م تفریحاتی سرگرمیوں کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :