یو۔اے ۔ای :متحدہ عرب امارات نے بھی عمان کے بعد حضور ﷺ کی ولادت کے حوالے سے چھٹی کا اعلان کر دیا ۔

بدھ 7 دسمبر 2016 17:16

یو۔اے ۔ای :متحدہ عرب امارات نے بھی عمان کے بعد حضور ﷺ کی ولادت کے حوالے ..

متحدہ عرب امارات۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،07دسمبر،2016) حضور نبی کریم ﷺ کے یوم پیدائش کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ہیومن ریسورس اتھارٹی نے گیارہ دسمبر کو سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا ۔اس حوالے سے فیڈرل ہیومن ریسورس اتھارٹی کے نمائندے نے بتایا کہ حضور ﷺ کی شخصیت ایک عالمگیر شخصیت ہے جن کا اس دنیا میں آنا انسانیت کے لیے ایک عظیم نعمت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات ایک اسلامی ملک ہے اور اس کے گردونواح میں تمام گلف کے ممالک بین الاقوامی طور پر اسلام ممالک کی فہرست میں آتے ہیں۔ او ر اسلام جس شخصیت کے دم قدم سے اس پوری کائنات میں پھیلا ہے ان کی ولادت باسعادت کو انتہائی خوشی اور عقیدت سے منانے کے لیے پورے متحدہ عرب امارات میں تعطیل کا اعلان کیا جا رہا ہے تاہم س حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر میں چھٹی اعلان ابھی نہیں کیا جا رہا ۔

متعلقہ عنوان :