متحدہ عرب امارات:ابو ظہبی سول ڈیفنس یونٹ نے خودکشی کرنے والی ایک افریقی خاتون کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔

بدھ 7 دسمبر 2016 17:16

متحدہ عرب امارات:ابو ظہبی سول ڈیفنس یونٹ نے خودکشی کرنے والی ایک افریقی ..

ابوظہبی ۔ (اردو پوائنٹ ، تازہ ترین اخبار، 07دسمبر، 2016)متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں گزشتہ روز الزاہیہ کے علاقہ میں ٹورسٹ کلب میں موجود فلیٹ کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی افریقی خاتون کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ میں ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بتایا کہ خاتون کی خودکشی کی بنیادی وجہ اسکے شوہر سے لڑائی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم اس سلسلے میں سول ڈیفنس یونٹ کے ایک نمائندے نے بتایا کہ موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے مسائل کی بناء پر خودکشی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے افراد کے پیچھے بے روزگاری ، عصمت دری ، جنسی زیادتی ، گھریلو جھگڑے، شوہر کا بیوی پر تشدد جیسے واقعات ہیں جو خودکشی کی وجہ بنتے ہیں اور اگر ان مسائل پر قابو پا لیا جائے تو بہت زیادہ حد تک ہم اس سماجی مسئلے کو ختم کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔