سیف اللہ برادران لکی مروت کی ترقی وقوم کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں،ہمایون سیف اللہ

بدھ 7 دسمبر 2016 17:49

پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ جب بھی قوم نے ان کی برادران کو ووٹ دیکر منتخب کیا تو انہوں نے قو م کی نمائندگی کو اپنے پاس ایک امانت سمجھتے ہوئے ضلع کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کیلئے کوشاں رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نار فقیر معصوم اور اسپرلی خیل کے دورے کے موقع پر الگ الگ استبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ہمایون سیف اللہ خان نے کہا کہ ان کے برادران مخالفین کی طرح جھوٹ اور دروغ گوئی کی سیاست نہیں کرتے ہیںبلکہ ہمیشہ قوم کو سچ بولا ہے اور جو وعد ے کئے ہیں وہ مرحلہ وار پورا کرتے ہوئے اہلیان لکی مروت کو مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے اپنے جائز تمام حقوق لائے ہیں۔