صوبائی حکومت تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے میں ناکام ہو گئی ہے‘ ریاض باغی

بدھ 7 دسمبر 2016 17:49

پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پختون ایس ایف کے سابق صوبائی جائنٹ سیکرٹری ریاض باغی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے اور یکساں نظام تعلیم لانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے‘ تبدیلی کے دعوے صرف اخبارات تک محدود ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد پشاور میں 20 رکنی طلباء وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این پی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور 2018؁ء میں برسر اقتدار آ کر نہ صرف یکساں نظام تعلیم کا خواب پورا کریگی بلکہ صوبہ بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا فوری نفاذ عمل میں لائیگی‘ صوبائی حکومت ساڑھے تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عام الیکشن میں اپنے وعدے ایفاء نہ کر سکی‘ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں تعلیم کیلئے جتنا کام کیا پچھلے 65 سالوں میں کسی جماعت نہیں کیا ہو گا‘ تعلیم کو عام کرنا اے این پی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :