ہمایوں خان کو پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کا صوبائی صدر مقرر کرنے پر بلاول بھتو زرداری کو خراج تحسین پیش

بدھ 7 دسمبر 2016 17:49

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی کے 98کے رہنماء بادشاہ رحیم شاہ جی ایڈوکیٹ نے سابق وزیر خزانہ و صوبائی جنرل سکرٹری ہمایوں خان کو پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر مقرر کرنے پر چیرمین بلاول بھتو زرداری کو خراج تحسین پیش کی ہے اور امیدظاہر کی ہے کہ وہ صوبہ میں پیپلز پارٹی کو عوامی پارٹی بنانے کے لئے اپنی تمام تر قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور ہمایون خان کے صوبائی صدر مقرر کرنے سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور فعال بن جائے گی۔

انہوںنے صوبہ بھر می پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اٹھ کھڑے ہو اور پیپلز پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں کی قیادت میں بھتو کا پیغام اور پیپلز پارٹی کا وژن گھر گھر ، محلہ اور گلی گلی پہنچائیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر صوبہ میں عوامی اقتدار کی پارٹی بنائیں تاکہ غریب ، محنت کشوں اور مزدوروں کو ایک بار پھر عوامی اقتدار کے ذریعے اس ملک میں آگے لائے جاسکیں ۔

انہوں نے ہمایون خان کو مالاکنڈ دویژن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے تین دفعہ منتخب ممبر صوبائی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء سید محمد علی شاہ باچہ اور سینیٹر احمد حسن خان کو ذمہ داریاں سنوپ کر ان کے ذعیے مالاکنڈ ڈویژن کے کارکنا ن کو منظم کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں قائدین کی باہمی معاونت سے ہمایون خان پیپلز پارٹی کو مالاکنڈ ڈویژن میں مزید فعال بناسکتے ہیں ۔