ہنگو، گرانفروشی اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،درجنوں دکانداروں کو جرمانے

بدھ 7 دسمبر 2016 17:46

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)محکمہ فوڈ کنٹرول نیضلع بھر کے مختلف علاقوں کریک ڈائون کیا۔20سے زائد دکانداروں کے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر چلان کئے گئیجبکہدرجنوں نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دئیے۔گزشتہ روزاسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی اور فوڈ ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایف سی امجد علی اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین ،فوڈ انسپکٹرز شاہد علی اور جمیل خان کے ہمراہ ہنگو اور تحصیل ٹل شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو چلان کر کے بھاری جرمانے عائد کئے۔صحافیوں سے بات چیت میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین نے کہا کہ چھاپوں کے دوران ہنگو اور ٹل میں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس اشیاء کی فروخت،عد م صفائی،کم وزن ،زخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء خورد نوش کی فروخت پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے 20دکانداران کو چلان اور جرمانے کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اشیاء کے درجنوں نمونے قبضے میں لے کر ٹسٹ کے لئے لیبارٹری بجھوا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دکانداران فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں سے گریز کرے اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔فوڈ ایکٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔