18دسمبر کو قبائلی امن کانفرنس میںثابت ہو گا کہ فاٹا کے لوگ کے پی کے میں انضمام نہیں ، الگ صوبہ چاہتے ہیں،جے یو آئی

بدھ 7 دسمبر 2016 17:46

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانافضل علی حقانی وفاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا سے ایف سی آر کو جلد ختم کیا جائے ،قبائلی عوام کو علیحدہ صوبہ دیا جائے،18دسمبر کو طہماس سٹیڈیم پشاورمیں قبائلی امن کانفرنس میں اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے،جے ٹی آئی کا مقصد اللہ کی عبادت ،محمد ؑ کی اطاعت اور بلا تفریق پوری انسانیت کی خدمت کرنا ۔

بدھ کو جے ٹی آئی لنڈی کوتل ڈگری کالج کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانہ فضل علی حقانی ،فاٹا کے جنرل سیکرٹری فاٹا مفتی محمد اعجاز شینواری،جے ٹی آئی کے مرکزی رہنما نورا سلام، ر سیکرٹری اطلاعات قاری جہاد شاہ آفریدی اور قاری محمد سعید و دیگر نے کہا کہ ایف سی آر کالا قانون ہے جس سے قبائل تنگ آچکے ہیں اور جلد از جلدفاٹا سے ایف سی آر کو ختم کرکے مکمل اسلامی شریعت کو نافذ کیا جائے انہوں نے کہا کہ قبائل کیلئے الگ دیا جائے کیونکہ الگ صوبے سے فاٹا کے عوام کیلئے الگ وزیر اعلیٰ ،گورنر اور اپنی اسمبلی ہوگا اور اسی طرح قبائل کو الگ صوبے دینے سے ہمیں این ایف سی ایوارڈ میں مستقل حصہ مل جائیگا اور ساتھ ہی 24سنیٹرز جس کی بدولت سینٹ آف پاکستان میں قبائل کی حیثیت مستحکم ہو جائیگی انہوں نے کہاکہ18دسمبر کو پشاور کے طہماس سٹیڈیم میں قبائلی امن کانفرنس میں عوام کوبڑی تعداد میں شریک کرکے یہ ثابت کرینگے کہ فاٹا کے لوگ صوبہ کے پی کے میں انضمام نہیں بلکہ الگ صوبہ چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ طلباء کی دینی اور اسلامی تربیت کیلئے جے ٹی آئی ایک بہترین فورم ہے ،جے ٹی آئی منشور کے تین اہم نکات ہیں پہلا اللہ کی عبادت دوسرا محمد ؑکی اطاعت اور تیسرا قرآن و حدیث کی روشنی میںتمام انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کرنا۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مولانہ فضل علی حقانی نے جے ٹی آئی لنڈیکوتل ڈگری کالج کے صدرقاری فیروز شاہ ،جنرل سیکرٹری محمد نعمان،محمد ولید اور انکے کابینہ سے حلف لیا ۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر اسلم تاثیر،جے یو آئی لنڈی کوتل کے سرپرست اعلیٰ مولانہ تحسین اللہ ،امیر مولانہ مجاہد احمد ،جے ٹی آئی کے حافظ وقار احمد،قاری محبت اور کثیر تعداد میں جے ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :