ہنگو، نیشنل ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

بدھ 7 دسمبر 2016 17:46

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ھنگو ذیشان خان نے کہا ہے کہ ملک میں نیشنل ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے ۔وہ گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج میںنیشنل ووٹر ڈے کی مناسبت سییہاںتقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر طلباء کے تقریری مقابلیہوئے اورعوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ سکریٹریٹ تک آگاہی واک کی گئی۔

سیاسی نمائیندوں،علماء، صحافیوں اور طلبا نے شرکتکی۔انہوں نے کہا کہ کالجز میں پروگراموں کا مقصد نوجوان طبقے کو ووٹ نیٹ ورک کا حصہ بنانا ہے۔ اس موقعہ پر مسلم لیگ(ن)،جمعت علماء اسلام،پی ٹی آئی،اور دیگر جماعتوں کے عہدیادروں،صحافیوں ،ناظمین ،اور طلباء بھی سیمینار میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل ووٹر ڈے کے موقعہ پر انتخابی نظام میں نئی نسل کی شرکت کے موضوع پر کالج کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ذیشان خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان کی ھدایات پر پورے ملک میں ووٹر ڈے منایاگیا جس کا مقصد قوم میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو ووٹ نیٹ ورک میں لانا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ووٹنگ کی شرح چالیس فی صد تک ہوتی ہے جو قوم کی حقیقی نمائیندگی نہیں ۔جبکہ یہ شرح زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور ہر طبقہ فکر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشوں کا حصہ ببنا چاہیے۔

ذیشان خان نے کہا کہ ٹل کالج،ھنگو گرلز کالج اور ڈگری کالج ھنگو میں پروگراموں اور تقاریب کا مقصد طلباء کو ووٹ کی اہمیت سے شناسائی دینا اور انہیں بتانا ہے کہ پوری قوم نئی نسل کی طرف دیکھ رہی ہے اس لیے نوجوانوں کو نہ صرف ووٹ اندارج کرنا چاہیے بلکہ انتخابی عمل کو شفاف،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ذیشان خان نے کہا کہ تبدیلی کے لیے ایک ہی ووٹ درکار ہوتا ہے اس لیے ووٹ کو قومی امانت سمجھ کر پول کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے کی پروگرام متعارف کرائے ہیں جن کی بدولت جدید تقاضوں اور ضرورتوں پر انتخابی نظام کو استوار کیا جا رہا ہے ۔اس موقعہ پر تقاریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔جس کے بعد ڈسٹرکٹ سکریٹریٹ تک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد سمیت مشران اور منتخب ببلدیاتی نمائیندے بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :