شانگلہ، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری، خاتون سمیت متعدد جرائم پیشہ عناصر گرفتار

بدھ 7 دسمبر 2016 17:45

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)شانگلہ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رکھتے ہوئے مختلف واردات میں مطلوب خاتون سمیت جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے۔ بدھ کے روز ڈی ایس پی ریاض خان ،ایس ایچ او تھانہ الپوری اعتبارخان،انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ شانگلہ اسلم پرویز کے ہمراہ سرچ اینڈ اٹرائیک اپریشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا کامیاب اپریشن جاری ہے اور مختلف مقدمات میں مطلوب کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار افراد میں ڈیرہ اسماعیل خان کے خاتون مسماة (ح)بھی شامل ہے ،ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ،ملزمان میں نیک رحمان سکنہ گندائوشانگلہ۔

مسماة (ح) سکنہ کوٹلہ ڈی ائی خان کو گرفتارکر دیا ہے جس کے خلاف مقدمہ 383 دفعہ 496A494 درج کر دیا ہے جو تھانہ ڈی ائی خان میں مطلوب تھی،اس اپریشن میں لیڈی کانسٹیبل نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

امتیاز علی سکنہ سپل بانڈئی سوات جعلی چیک اور دیگر مقدمات میں تھانہ منگورہ کو مطلوب تھا گرفتار کردیا ہے۔جس کے خلاف مقدمہ 1213دفعہ 489/420درج کردیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 3496.Bجرم365.Bتھانہ الپوری کے تیم ملزمان روپوش تھے ان کو گرفتار کئے گئے ہیں۔اگوائیگی کے مقدمہ میں خیال نواب،عمربہادر،وکیل بہادر ساکنان بانڈہ دولت کلے مطلوب تھے دوران سرچ اپریشن گرفتار کئے،رحیم اباد سے موٹر کار چوری ہو کر 24گھنٹے کے اندر اندر برامد کرکے ملزم محمداشرف کو گرفتار کرکے موٹر مارتونگ سے برامد کیا گیا۔