روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 250 روپے اور 6 ہزار 698 روپے پر بند

بدھ 7 دسمبر 2016 17:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 250 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس6 ہزار 698 روپے پر برقرار رہے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 385 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 843 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 18 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 625 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میاں والی کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار روپے فی من رہے جبکہ دوڑ کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 40 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح شہداد پور کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 50 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ کبیروالا کی روئی کی 1 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 625 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح لیہ کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 550 روپے فی من رہے۔