کمرشل اور ڈومیسٹک ایریاز میں سٹڈی مکمل کی جاچکی ، لیسکو کی حدود میں دس ہزار مقامات کو خطرناک قراردیا ہے ‘ واجد علی کاظمی

ہرڈویڑن کوپچاس خطرناک مقامات پر ضروری اقدامات کرنے کے احکامات ،2017ء تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا‘ چیف ایگزیکٹو لیسکو

بدھ 7 دسمبر 2016 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) کمرشل اور ڈومیسٹک ایریاز میں سٹڈی مکمل کی جاچکی ہے، لیسکو کی حدود میں دس ہزار مقامات کو خطرناک قراردیا ہے اور ہرڈویڑن کوپچاس خطرناک مقامات پر ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں،2017ء تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ سات لاکھ میٹر خریدے جارہے ہیں،اس سے جلے ہوئے میٹرتبدیل کرنے اور اووربلنگ کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی،شہر میں چار ہزار مقامات کو خطرناک قراردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار لیسکو چیف سید واجد علی کاظمی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے دورہ کے موقع پرریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز سمیت مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اورمارکیٹوں کے تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاںرحمان عزیز نے کہاکہ بجلی کی ترسیل میں خامیاں کی وجہ سے اب بھی کئی شہریوں میں صنعتی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

بعض شہریوں میں کم وولٹیج کا مسئلہ بھی ہے۔ میاں رحمان نے لیسکو چیف مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفرمر کو تبدیل یا ٹھیک کرنے کی ایس او پی پبلک کی جائے۔صنعتوں کوبجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔دیگرصنعتکاروں اور تاجروں نے چیف لیسکو سید واجد علی کاظمی کو لوڈشیڈنگ اورمارکیٹوں میں لٹکتی تاروں سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :