سپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کی سربراہی میں 19رکنی پارلیمانی وفد کا دورہ آسٹریلیا

بدھ 7 دسمبر 2016 17:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کی سربراہی میں 19رکنی بلوچستان پارلیمانی وفد نے آسٹریلیا کا دورہ کیا۔بلوچستان سے پارلیمانی وفد کا یہ آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ دورے کا مقصد بلوچستان اور کوینز لینڈ تعلقات کو مزید مستحکم اورصوبے کے استعداد کار میں اضافے کیلئے آسٹریلیا کے تجربات سے اسفادہ حاصل کرنا ہے۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سپیکر کوینز لینڈ پارلیمنٹ پیٹر ویلنگٹن نے بلوچستان کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں ضیافت اہتمام کیا۔سپیکر کوینز لینڈ نے اس موقع پر دونوں صوبوں کے مابین پارلیمانی وفود کے مزید تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں میں پیشرفت تیزی سے جاری ہے۔

فریقین نے باہمی تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کی خواہش کا ا ظہار کیا۔اس سلسلے میں کوینز لینڈ کا تجارتی وفد جلد بلوچستان کا دورہ کریگا۔سپیکر راحیلہ درانی نے بزنس سکول کوینز لینڈ یونیورسٹی میں سمینار سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت دونوں صوبوں کے درمیان فشریز،لائیو سٹاک،تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے بلوچستان اور کوئنز لینڈ جامعات کے مابین قریبی روابط بڑھانے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر نائیلہ نے کینبرا میں بلوچستان پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا،جس میں پارلیمنٹیرنز،سینئر حکومتی حکام اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :