4 منشیات فروش گرفتار،شراب اور چرس برآمد

بدھ 7 دسمبر 2016 17:42

سرگودھا۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا کیپٹن(ر) سہیل چوہدری کے خصوصی ٹاسک پر منشیات فروشوں کا نیٹ ورک گرفتارکر لیا گیا ۔ ٹیم کے سربراہ تفتیشی آفیسر فیاض احمد گوندل کو 2ہزار نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس اسٹیشن کے تفتیشی آفیسر فیاض احمد گوندل کی سربراہی میں ٹیم نے یکے بعد دیگرے کاروائی کے دوران فاضل ٹائون کے محمد انوار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے شراب کی1140بوتلیں،یوسف پارک کے محمد رضوان سے 1ہزار بوتل شراب،عمران ٹائون کے وقار عرف وکی سے ایک کلو چرس،46شمالی کے ہارون عرف ہارونا کو گرفتار کر کے سوا کلو چرس برآمد کی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ،جس پر اے ایس پی سٹی سرکل نے دو ہزار روپے نقدانعام دیا جبکہ مختصر وقت میں اچھی کارکردگی پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سہیل چوہدری کی طرف سے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :