صوبے بھر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب ہمہ وقت تیار ہے،مہراعجاز اچلانہ

بدھ 7 دسمبر 2016 17:42

لیہ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر برائے اقدامات قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب ہمہ وقت تیار ہے ضلع لیہ کی تعمیر وترقی ،خوشحالی اور نشیبی علاقوںکی عوام کو دریائے سندھ کی تباہ کاریوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے وزارت کا حلف اُٹھانے کے بعد پہلی بار لیہ آنے پر مختلف جگہوں پر منعقدہ استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔صوبائی وزیر نے کہاصوبے بھر میں عوامی فلاح و بہبود اور قدرتی آفات سے محفوظ بنانے کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی و فنی مہارت کے حصول کے لیے اقدامات عمل میں لاے جارہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کو مزید متحرک و جدت پیدا کرنے کے لیے آرگنائز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

مہر اعجاز احمد اچلانہ کی ضلع آمد پر ان کے حلقے کو خوب صورت بینرز،جھنڈیوں ،پارٹی پرچم سے سجایا گیا تھااور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اُن کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا ۔ضلع پکٹ پہاڑ پو رپر سید فضل حسین شاہ نے استقبالیہ تقریب ،دنبہ بند پر چیئر مین عبدالمجید سوئیہ ،عابد حسین فاروقی نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔کوٹ سلطان سٹی میں جام کرم الہٰی ،جام توقیر حسین ،مجیب خان تنگوانی ،ڈاکٹرخادم سہو،شیخ محمد ارشد،صدر انجمن تاجران کوٹ سلطان طارق بلوچ،عاصم کھرل نے استقبالیہ دیا۔

کھر ل عظیم میں محمد اقبال کھرل ،وائس چیئرمین ذوالفقار حسین ،باقر کھرل نے استقبالیہ دیا۔اسی طرح لنگر اچلانہ موڑ شاہ جمال پر اللہ وسایا کلاسرہ کونسلرنے استقبالیہ دیا۔تمام استقبالیہ تقریبات سے مہر اعجاز احمد اچلانہ و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ پہلی بارلیہ آمد پر کارکنوں نے خوب جشن منایااور والہانہ استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :