وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کا شہید بے نظیربھٹو ویمن یونیورسٹی کا دورہ

بدھ 7 دسمبر 2016 17:38

پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے گزشتہ روز شہید بے نظیربھٹو ویمن یونیورسٹی لاذمہ کیمپس کا دورہ کیا۔ شہید بے نظیر یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی نے خواتین کیلئے ایک دوستانہ ماحول قائم کیا ہے جہاں وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں جس کا اندازہ انکی بڑھتی ہوئی انرولمنٹ سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹوویمن نیورسٹی کی گریجویٹس پیشہ وارانہ میدان میں کام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی گریجویٹس کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی کے تعاون سے جاب فئیر منعقد کرانے کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا جہاں گریجویٹس خواتین کو صنعت اور ڈیویلپمنٹ سیکٹر کے سامنے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو پیش کرنے کا موقع مل سکے گا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے شہید بے نظیربھٹو ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی کوششوں کو سراہا اور ان کو انڈسٹری کیساتھ روابط قائم کرنے اور جاب فئیر کے انقعاد بارے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کی ORICآفس جاب فئیر کے انقعاد کیلئے تمام تر تکنیکی سہولیات مہیا کرے گی۔ڈاکٹر افتخار نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا ۔ بعد ازاں شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کو یونیورسٹی کی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر شہید بے نظیر یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سنئیر ایڈمینسٹریشن سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :