گورنرخیبرپختونخوا کا خیبرایجنسی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 17:38

پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے ٹی ڈی بازار شاہ زمان کلے خیبرایجنسی میں ٹریلر اورسوزوکی کے ایکسیڈنٹ میںقیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج وافسوس کااظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے اس ناخوشگوار واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کو ایک ایک لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے 50-50ہزار روپے دینے کی ہدایت کی ہے۔گورنرنے غمزدہ خاندانوں کے افراد کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہارکیا اور انہیں یہ ناقابل تلافی صدمے صبروتحمل سے برداشت کرنے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔ گورنرنے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :