افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں 10طالبان جنگجو ہلاک ، 12زخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 17:29

افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں 10طالبان جنگجو ہلاک ، 12زخمی
لشکرگاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں 10طالبان جنگجو ہلاک اور 12زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیاکے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زاک نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع گارمسر میں نیٹو فورسز کے ڈرون طیارے کے حملے میں 10طالبان جنگجو ہلاک اور 12دیگر زخمی ہوگئے ۔ڈرون حملے کے نتیجے میں شہریوں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حملے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :