پاکستان کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے ہیں ،بھارت کا اعتراف

پاک بھارت تعلقات میں سرد مہری کے باوجود دونوںممالک کے درمیان ماہی گیروں اور قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، وزیر مملکت خارجہ امور وی کے سنگھ کا لوک سبھامیں اظہار خیال

بدھ 7 دسمبر 2016 17:29

پاکستان کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے ہیں ،بھارت کا اعتراف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے ہیں تاہم ماہی گیروں اور قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے لوک سبھا کو بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر چہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں سرد مہری آئی ہے لیکن اس سے دونوںممالک کے درمیان ماہی گیروں اور قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔۔دونوں جانب سے پکڑے جانے والے قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانیکے میکینزم پر عمل درآمد جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :