شکارپور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا

بدھ 7 دسمبر 2016 17:29

شکارپور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد ..
شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) شکارپور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں جیکب آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ثنا اللہ بھی شامل ہے۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد شکارپور میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے خواستی کے علاقے میں چھاپہ مار کر چاروں دہشت گردوں ثنااللہ، ریاض بروہی، رشید اور منیر کو گرفتار کرکے بھادی تعداد میں اسلحہ اور بارودمواد برآمد کرلیا۔ایس ایچ او خان پور محمد ایوب نے بتایا کہ دہشت گرد ثنااللہ جیکب آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور مالی مدد فراہم کرنے والا ہے، وہ کوئٹہ میں مدرسہ حسینیہ بن معاویہ چلاتاہے اور خودکش حملہ آور تیار کرنے کے لیے افغانستان بھیجتا تھا۔

متعلقہ عنوان :