چپ تعزیہ جلوسوں کی سیکیورٹی پر 8628 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے اے آئی جی آپریشنز سندھ

بدھ 7 دسمبر 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) کراچی میں برآمد ہونیوالے چپ تعزیہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر مرکزی اجتماع کے مقامات اور روٹس پر مجموعی طور پر 8628 پولیس افسران وجوانوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ یہ بات اے آئی جی آپریشنز سندھ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو مورخہ آٹھ ربیع الاول چپ تعزیہ سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتائی ۔

(جاری ہے)

شیراز نذیر نے آئی جی سندھ کو بتایا کہ نشترپارک تا حسینیہ ایرانیاں ہال جلوس کے لیئے 5020جبکہ رضویہ سوسائٹی تا امام بارگاہ شاہ نجف جلوس کے لیئے 3608پولیس افسران اور جوانوں کو سیکیورٹی فرائض پر مامور کیا جارہا ہے ۔آئی جی سندھ نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا کہ لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور باالخصوص کراچی میں سیکیورٹی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تمام تر فوکس 12ربیع الاول کے مرکزی اجتماعات، جلوسوں، محافل میلاد، نعت، وعظ، تقاریر ودیگر کی سیکیورٹی پر رکھا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت اورانکی تجاویز کی روشنی میں مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :