پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 7 دسمبر 2016 17:24

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور بار ایسوسی ایشن سمیت پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس کے قیام کا مقصد وکلاء کو بار رومز میں سہولیات فراہم کرنا ہے جہاں وکلااپنے کیسز کی تیاری کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین سے آن لائن استفادہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پنجاب کے 36اضلاع کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں 556 کمپیوٹرز میزیں اور دیگر دفتری سامان مہیا کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کمپیوٹر کلینکس کے قیام کے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کمپیوٹرز، کمپیوٹر ٹیبل، انٹرنیٹ اور دیگر دفتری سامان مہیا کرے گی۔ دوسری جانب وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز میں وکلاء کے لئے کمپیوٹرز کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وکلاء کو بار رومز میں ہی کیسز کی تیاری میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :