صوبے میں جعلی ادویات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا، رانا بابرحسین
جعلی کاروبار میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری
بدھ 7 دسمبر 2016 17:09
(جاری ہے)
حکومت صوبے میں ادویات کی خریداری کے عمل، تقسیم اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے جس سے ادویات کی خردبرد اور غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کس قدر افسو س کی بات ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی اس مکروہ کاروبار کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا اور اب پوری قوت سے ان کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔ حکومت ایسا نظام لا رہی ہے جس سے معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں طبی سہولتیں میسر آئیں اور بلاتفریق ہر ایک کو معیاری ادویات دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کے جعلی کاروبار کو ہر حال میں ختم کرنا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جعلی ادویات کے کاروبار کے خاتمے کیلئے موثر نظام وضع کیا ہے اور ایسے مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف نشاندہی اور صحیح اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا اور ایسے فرض شناس شہریو ںکے نام بھی صیغہ راز میں رکھے جائیں گے جو مکروہ کاروبار کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی جعلی ادویات کے کاروبار کے خاتمے کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مہم کو مزید تیز کیا جائے اور جعلی ادویات کے کاروبار کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قصہ پارینہ بنا دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.